جھگیاں میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی سے ہوٹل جل کر خاکستر

جمعہ 14 اپریل 2017 21:00

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2017ء) جھگیاں میں ہوٹل میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی کے نتیجہ میں ہوٹل جل کر خاکستر ہوگیا ہے۔فائربریگیڈ عملہ نے موقع پر پہنچ کر دیگر دوکانوں کو نقصان سے بچالیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز جھگیاں میں پاک افغان ہوٹل میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی سے ہوٹل مکمل طور پر جل کرخاکسترہوا۔ہوٹل میں بیٹھے لوگوں نے بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں۔آتشزدگی کی اطلاع پر فائربریگیڈ عملہ موقع پر پہنچ آیا اورفوری طورپر آگ پر قابو پاکر دیگر دوکانوں کو جلنے سے بچالیا ہے۔

متعلقہ عنوان :