وزیرآباد: تلاش روزگار کے لئے یونان جانے والے دو نو جوان کشتی الٹنے سے جاں بحق ، ایک کا تعلق وزیر آباد سے تھا

جمعہ 14 اپریل 2017 20:21

وزیرآباد: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2017ء) تلاش روزگار کے لئے یونان جانے والا وزیرآباد کا رہائشی ایک اور نوجوان کشتی الٹنے سے جاں بحق۔مرحوم نے 3ماہ قبل ترک وطن کیا تھا۔ترکی سے یونان جاتے ہوئے ان کی کشتی حادثہ کا شکار ہوئی۔مرحوم تین بچوں کا باپ اور باجوڑ سے نقل مکانی کرکے وزیرآباد میں آباد ہو ا تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق باجوڑکا رہائشی 36سالہ تاج خان 12سال قبل نقل مکانی کر کے وزیرآباد میں آباد ہو ا تھا۔

3ماہ قبل بہتر مستقبل کی تلاش کے لئے براستہ ایران ترکی کے لئے روانہ ہو ا تھا۔گذشتہ روز وہ دیگر تارکین وطن کے ہمراہ کشتی کے ذریعے یونان کے لئے روانہ ہو ا۔ سفر کے دوران ان کی کشتی کسی وجہ سے حادثے کا شکار ہو گئی جس میں چار نوجوان جاں بحق ہو گئے جن میں تاج خان بھی شامل تھا ۔مرحوم تین بچوں کا باپ تھا۔مرحوم کی نعش اسکے آبائی گائوں پہنچا دی گئی جہاں اسے سپرد خاک کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :