وزیر اعظم کی جیکب آباد جلسے میں الٰہی بخش سومرو کی خدمات کو خصوصی طور پر سلام

سالہ سومرو نے کرسی سے کھڑے ہوکر محبت کے اظہار پر وزیر اعظم کا جوابی شکریہ ادا کیا

جمعہ 14 اپریل 2017 19:12

وزیر اعظم کی جیکب آباد جلسے میں الٰہی بخش سومرو کی خدمات کو خصوصی طور ..
جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اپریل2017ء) وزیر اعظم نواز شریف نے جیکب آباد میں مسلم لیگ (ن) کے جلسے میں سابق سپیکر قومی اسمبلی و مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماء الٰہی بخش سومرو کی خدمات کو خصوصی طور پر سراہتے ہوئے انہیں سلام پیش کیا ۔ الٰہی بخش سومرو نے محبت کے اظہار پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو جیکب آباد میں مسلم لیگ (ن) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف نے جلسے میں شرکت کرنے پر سابق سپیکر قومی اسمبلی الٰہی بخش سومرو کو سلام پیش کیا ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے مسلم لیگ (ن) کے لئے الٰہی بخش سومرو کی خدمات کو سراہتے ہوئے سامعین کو بتایا کہ الٰہی بخش سومرو کی عمر اس وقت 92 سال ہے ۔ اتنی گرمی میں انہوں نے جلسے میں شرکت کی ۔ ان کے شکر گزار ہیں الٰہی بخش سومرو ہمارے بڑے مخلص ساتھی ہیں ۔ الٰہی بخش سومرو نے وزیر اعظم کی طرف سے محبت پر کھڑے ہو کر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا ۔ واضح رہے کہ الٰہی بخش سومرو 1997سے لے کر 2001تک سپیکر قومی اسمبلی رہے ، وہ کئی مرتبہ وفاقی وزیر بھی رہے ۔سومرو ماضی میں بھی میاں نوازشریف کے قریبی ساتھی تھے ۔وہ ایک بااثرسیاسی شخصیت ہیں اور ا ن کی عمر 92سال ہے…(م د+ار)

متعلقہ عنوان :