بلاول بھٹو کی مشال خان کے سفاکانہ قتل کی مذمت،لواحقین سے اظہارہمدردی

قتل کے ایسے انتہائی اقدامات ہمارے تعلیمی اداروں کیلئے بڑاخطرہ ہیں، مشال کے قتل میں ملوث ملزمان کوفوری گرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے۔چیئرمین پیپلزپارٹی کامطالبہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 14 اپریل 2017 17:20

بلاول بھٹو کی مشال خان کے سفاکانہ قتل کی مذمت،لواحقین سے اظہارہمدردی
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14اپریل2017ء) : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے مشال خان کے سفاکانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے لواحقین سے اظہارہمدردی کیاہے۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹونے کہا کہ حکومت مستقبل میں ان واقعات کی روک تھام کیلئے فوری اقدامات کرے۔انہوں نے کہا کہ ایسے انتہائی اقدامات حکمرانوں کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہیں۔ایسے انتہائی اقدامات ہمارے تعلیمی اداروں کیلئے بڑاخطرہ ہیں۔بلاول بھٹونے مطالبہ کیا کہ مشال کے قتل میں ملوث ملزمان کوفوری گرفتارکرکے عبرت ناک سزادی جائے۔

متعلقہ عنوان :