سندھ حکومت سوئی سدرن کوبینک گارنٹی دینے کوبھی تیارہے،وزیراعلیٰ سندھ

اگرکوئی سمجھتاہے کہ گیس بندکرنامیرااختیارنہیں تویہ اس کی بھول ہے،رینجرزاختیارات کی سمری موصول ہوگئی ہے۔سیدمرادعلی شاہ کیسیہون شریف میں گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 14 اپریل 2017 17:04

سندھ حکومت سوئی سدرن کوبینک گارنٹی دینے کوبھی تیارہے،وزیراعلیٰ سندھ
سیہون(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14اپریل2017ء) :وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے کہاہے کہ سندھ حکومت سوئی سدرن کوبینک گارنٹی دینے کوتیارہے،لیکن اگرکوئی سمجھتاہے کہ گیس بندکرنامیرااختیارنہیں تویہ اس کی بھول ہے،رینجرزاختیارات کی سمری موصول ہوگئی ہے۔انہوں نے آج سیہون شریف میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ن لیگی وزراء پارلیمنٹ کواہمیت نہیں دیتے۔

(جاری ہے)

ہم سوئی سدرن کوبینک گارنٹی دینے کیلئے بھی تیارہیں۔تاہم سوئی سدرن والے غیرذمہ درانہ بیانات نہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرکوئی کہتاہے کہ گیس بندکرنامیرااختیارنہیں تویہ اس کی بھول ہے۔آئین مجھے گیس بندکرنے کااختیاردیتاہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مجھے رینجرزاختیارات کی سمری موصول ہوگئی ہے۔سمری پرآئین و قانون کے تحت عملدرآمدکیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :