ہارون آباد،تین افراد گرفتار کر کے نا جائز اسلحہ ،پو لیس وردی اور بغیر نمبر پلیٹ گا ڑی برآمد کرلی گئی

جمعہ 14 اپریل 2017 15:46

ہارون آباد،تین افراد گرفتار کر کے نا جائز اسلحہ ،پو لیس وردی اور بغیر ..
ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2017ء) تین افراد گرفتار نا جائز اسلحہ پو لیس وردی اور بغیر نمبر پلیٹ گا ڑی برآمد ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس تھا نہ سٹی ہارون آبا د کے اے ایس آئی محمد عبا س نے دوران گشت مشکوک کا رنمبر ی-8381 LECکو چیک کیا تو اُ س میں سے تین افراد حبیب ولد لیا قت علی ، اسامہ اورعما رپسران امجد علی ساکن چشتیاں سے دو عد د پسٹل 30بور ،25گولیا ںاور ایک پو لیس وردی برآمدہوئی ۔

دریافت پر ملزمان نے بتایا کہ یہ وردی شمس الحق اے ایس آئی حال تعینات مدینہ ٹائون فیصل آباد کی ہے پو لیس نے تنیو ں افراد کو گر فتا ر کر کے اسلحہ ،کا راور پو لیس وردی قبضہ میں لے کر کا روائی کا آغٖاز کر دیا اور محمد عباس اے ایس آئی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :