پاکستان میں اقلیتوں کے مذہبی تہواروں کوحکومتی سطح پر منایا جاتا ہے،سردار یوسف

جمعہ 14 اپریل 2017 15:32

پاکستان میں اقلیتوں کے مذہبی تہواروں کوحکومتی سطح پر منایا جاتا ہے،سردار ..
حسن ابدال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اپریل2017ء) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ معاشرے میں محبت سے فسادات ختم کئے جاسکتے ہیں‘ تمام مذاہب انسانیت سے محبت کی تلقین کرتے ہیں‘ پاکستان میں اقلیتوں کے مذہبی تہواروں کوحکومتی سطح پر منایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو حسن ابدال میں بیساکھی میلے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار یوسف نے کہا کہ حکومت اور عوام کی جانب سے سکھ برادری کو پاکستان میں خوش آمدید کہتا ہوں پاکستان میں اقلیتوں کے مذہبی تہواروں کو حکومتی سطح پر منایا جاتا ہے۔ تمام مذاہب انسانیت سے محبت کی تلقین کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں محبت سے فسادات ختم کئے جاسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :