بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ نہ صرف خطے میں معاشی ثمرات لائے گا، بلکہ امن کیلئے بھی اہم کردار ادا کرے گا،حامد کرزئی

جمعہ 14 اپریل 2017 15:32

بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ نہ صرف خطے میں معاشی ثمرات لائے گا، بلکہ امن کیلئے ..
کابل/بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اپریل2017ء) سابق افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہافغانستان دی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے میں شمولیت کے لیے تیار ہے ،بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ نہ صرف خطے کے لیے معاشی ثمرات سامنے لائے گا، بلکہ امن کے تحفظ کیلئے بھی اہم کردار ادا کرے گا۔بیجنگ میںچائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کو انٹرویو میں سابق افغان صدر حامد کرزئی نے کہا کہ افغانستان دی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے میں شمولیت کے لیے تیار ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا دی بیلٹ اینڈ روڈ عالمی تعاون فورم مئی میں بیجنگ میں منعقد ہو گا اور چینی حکومت کی دعوت پر افغان حکومت کے نمائندے اس فورم میں شریک ہوں گے۔ کرزئی نے اس امید کا اظہار کیا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ نہ صرف خطے کے لیے معاشی ثمرات سامنے لائے گا، بلکہ امن کے تحفظ کے لئے بھی اہم کردار ادا کرے گا۔یاد رہے کہ مئی دو ہزار سولہ میں چین اور افغانستان نے دی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کی تعمیر کے لیے مشترکہ اقدامات کے حوالے سے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے تھے۔ مذکورہ منصوبے پر عمل درآمد سے دونوں ممالک کے درمیان معدنی وسائل، بنیادی تنصیبات کی تعمیر اور دو طرفہ مواصلات و روابط کے شعبوں میں تعاون کے مواقع میسر آ ئیں گے۔

متعلقہ عنوان :