کلبھوشن کو سزائے موت; بھارتی حکومت نے پاکستانیوں کو ویزا دینے پر پابندی عائد کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 14 اپریل 2017 14:30

کلبھوشن کو سزائے موت; بھارتی حکومت نے پاکستانیوں کو ویزا دینے پر پابندی ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 اپریل 2017ء) : بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو کو سزائے موت دئے جانے پر مودی سرکار اوچھے ہتھکنڈوں پر اُتر آئی ے۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ کلبھوشن یادیو کو سزائے موت کی سزا سنائے جانے کے بعد بھارت نے پاکستانی شہریوں پر ویزا پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ فیصلہ بھارتی حکومت کی جانب سے کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس پابندی کے تحت پاکستانی فنکاروں اور بالخصوص گلوکاروں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

بھارت کا یہ فیصلہ بھارت کی روایتی ہٹ دھرمی کا ثبوت ہے ۔ خیال رہے کہ اس سے قبل کلبھوشن یادیو کی گرفتاری پر بھارت نے واویلا کیا تھا اور اب کلبھوشن یادیو کو سزائے موت سنائے جانے کےبعد بھارت نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی شہریوں پر ویزا پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :