مردان یونیورسٹی میں طالبعلم کے قتل کا معاملہ ، سپریم کورٹ میں از خود نوٹس کی درخواست جمع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 14 اپریل 2017 14:07

مردان یونیورسٹی میں طالبعلم کے قتل کا معاملہ ، سپریم کورٹ میں از خود ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 اپریل 2017ء) : مردان یونیورسٹی میں طالبعلم کے بہیمانہ قتل پر سپریم کورٹ میں از خود نوٹس لینے کے لیے درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تصیلات کے مطابق درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ مردان کی یونیورسٹی میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں طالبعلم کے قتل پر از خود نوٹس لے۔ درخواست میں کہاگیا کہ یہ معاملہ بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔یونیورسٹی کے اندر اس طرح کا واقعہ تمام معاشرے کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ لہٰذا سپریم کورٹ قتل کے معاملے پر از خود نوٹس لے۔

متعلقہ عنوان :