اسلام آباد،چیک ڈس اونر کیس میں ضمانت خارج ھونے پر مشہور زمانہ نوسرباز پولیس کو چکمہ دے کر فرار

جمعرات 13 اپریل 2017 23:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2017ء) چیک ڈس اونر کیس میں ضمانت خارج ھونے پر اینڈ سیشن جج کی عدالت سے مشہور زمانہ نوسرباز فدا حسین عباسی ولد رجب علی عباسی فرارپولیس کو چکمہ دے کر فرار ھو گیا۔

(جاری ہے)

واقعہ کے مطابق جی 9 مرکز اسلام آباد میں عباسی اسٹیٹ لریب پلازہ میں جائداد کی حریدو فروخت کے حوالے سے طارق نامی بزنسمین سے ایک پلازہ کے سلسے میں سودا کیا اور اڈوانس سوا دوکروڑ روپے طارق سے وصول کر لیئے جبکہ بلازہ کے کاغزات جعلی ھونے پر طارق نے سوا دو کرڑ روپے واپسی کا مطالب کیا جس پر فدا حسین عبسی نے طارق کو جعلی چیک دے دیا۔

چیک کیش نہ ھونے کی صورت میں طارق نے فدا حسین ولد رجب علی کے خلاف کیس کر دیا۔آج اڈیشنل اینڈ سیشن جج نے فدد حسین کی ضمانت مسوخ کر دی اور فدا حسین کمرہ عدات سے پولیس کو چکمہ دے کر فرار ھو گیا۔

متعلقہ عنوان :