لاہور،تھانہ نصیر اباد میں 3 نوجوانوں کو لٹا کر چھترول کرنے پر انچارج انویسٹی گیشن تھانہ نصیر آباد، اے ایس آئی ارو ایک کانسٹیبل معطل

جمعرات 13 اپریل 2017 23:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2017ء) تھانہ نصیر اباد میں 3 نوجوانوں کو لٹا کر چھترول کرنے پر انچارج انویسٹی گیشن تھانہ نصیر آباد، اے ایس آئی ارو ایک کانسٹیبل کو معطل کردیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ تھانہ نصیر آباد میں 3 نوجوانوں کی چھترول کرنے کے معاملہ پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن غلام مبشر میکن نے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ نصیر آباد، اے ایس آئی صادق علی اور کانسٹیبل شبیر کو معطل کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں جبکہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کو گرفتار کر نے کا حکم دے دیا اور ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کرنے کی بھی ہدایت دے دی ۔ (علی)

متعلقہ عنوان :