وزیراعلیٰ سندھ کی سوئی گیس کے آفس کا کنٹرول سنبھالنے کی دھمکی،سوئی سدرن گیس کمپنی کا بیان

جمعرات 13 اپریل 2017 23:42

وزیراعلیٰ سندھ  کی  سوئی گیس کے آفس کا کنٹرول سنبھالنے کی دھمکی،سوئی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2017ء) وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ کی جانب سے سوئی گیس کے آفس کا کنٹرول سنبھالنے کی دھمکی پرردعمل دیتے ہوئے سوئی سدرن گیس کمپنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آرٹیکل158کے تحت کمپنی اس حوالے سے کوئی بیان نہیں دے سکتی ،کیونکہ یہ دائرہ کارمیں نہیں آتاہے تاہم پاورپلانٹ کے معاملے پراگرسندھ حکومت ایک ارب روپے کی سیکورٹی دے توسوئی گیس دینے کوتیارہیں ،جیسے ہی ایک ارب جمع کرائے جائیں گے توگیس کی فراہمی شروع کردیں گے ۔

(جاری ہے)

بیان میں مزیدکہاگیاہے کہ اس حوالے سے سوئی سدرن اورپاورپلانٹ کے درمیان معاہدہ موجودہے تاہم پاورپلانٹ انتظامیہ کی جانب سے کچھ سفارشات دی گئی ہیں جوسوئی گیس بورڈنے مان لی گئی ہیں پاورپلانٹ اورسوئی سدرن کوگیس معاہدہ پرباہمی رضامندی سے عمل کرناچاہئی۔(یاسرعباسی)