کلبھوشن یادیووکے معاملے کواجمل قصاب سے جوڑنادرست نہیں ، طارق فاطمی

کلبھوشن یادیوبھارتی نیوی کاحاضرسروس افسرہے ،پاکستان مخالف کارروائیوں میں ملوث ہونے کااعتراف کیا آرمی ایکٹ کے تحت منصفانہ مقدمے کے تحت سزاسنائی گئی ،کرنل(ر)حبیب کی بازیابی کیلئے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں، نجی ٹی وی کوانٹرویو

جمعرات 13 اپریل 2017 23:42

کلبھوشن یادیووکے معاملے کواجمل قصاب سے جوڑنادرست نہیں ، طارق فاطمی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2017ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے کہاہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیووکے معاملے کواجمل قصاب سے جوڑنادرست نہیں ،کلبھوشن یادیوبھارتی نیوی کاحاضرسروس افسرہے ،پاکستان مخالف کارروائیوں میں ملوث ہونے کااعتراف کیا،جس پرآرمی ایکٹ کے تحت منصفانہ مقدمے کے تحت سزاسنائی گئی ،کرنل(ر)حبیب کی بازیابی کیلئے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں ۔

جمعرات کے روزنجی ٹی وی کوانٹرویودیتے ہوئے انہوںنے کہاکہ کلبھوشن یادیواوراجمل قصاب کامعاملہ مختلف ہے ۔ان دونوں میں موازنہ کرنادرست نہیں کیونکہ اجمل قصاب پاکستانی جاسوس نہیں تھا،کلبھوشن یادیوبھارتی نیوی کاحاضرسروس افسرہے ،اوربھارتی ایجنسی ’’را‘‘کیلئے کام کرتے ہوئے پاکستان میں رنگے ہاتھوں گرفتارہوا۔

(جاری ہے)

کلبھوشن کے معاملے میںقانونی روح کی پیروی کی گئی ۔

پاکستان مخالف کارروائیوں میں ملوث ہونے کااعتراف کیا،آرمی ایکٹ کے تحت منصفانہ مقدمے میں سزائے موت کافیصلہ سنایاگیا۔پاکستانی خارجہ پالیسی کاکلبھوشن یادیوکی سزاسے کوئی تعلق نہیں ،لہذاکوئی بیانات نہیں دے سکتا۔انہوںنے کہاکہ بھارت کئی عرصے سے پاکستان میں بدامنی پیداکرنے کی کوشش کررہاہے ،افغانستان میں بیٹھ کرپاکستان مخالف لوگوں کاہمارے خلاف استعمال کررہاہے ،پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے تعاون کیلئے تیارہیں ،معاون خصوصی کاکہناتھاکہ کرنل (ر)حبیب کے اغواء کامعاملہ ہرطریقے سے جائزہ لے رہے ہیں اوران کی جلدبازیابی کیلئے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں ۔

انہوںنے مزیدکہاکہ اسلامی فوجی اتحادکی سربراہی کیلئے وزیردفاع خواجہ آصف وضاحت پیش کردی ہیں ،پاکستان کسی ایسے فوجی اتحادکاحصہ نہیں بنے گاجوفرقہ وارانہ اورکسی اسلامی ملک کے خلاف ہو۔ایران پاکستان کاہمسائیہ اوربرادراسلامی ملک ہے ایران کے تمام خدشات کودورکیاجائیگااورکوئی ایسے اقدامات کاحصہ نہیں بنیں گے جس سے ایران کے ساتھ تعلقات خراب ہوں۔(یاسرعباسی)

متعلقہ عنوان :