دبئی میں پاکستانی بس ڈرائیور کو 5سالہ بچی کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت پر ایک سال قید کی سزا

جمعرات 13 اپریل 2017 23:41

دبئی میں پاکستانی بس ڈرائیور کو 5سالہ بچی کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت پر ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اپریل2017ء) متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی کے سکول بس کے پاکستانی ڈرائیور کو پانچ سالہ بچی کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت کرنے پر ایک سال جیل کی سزا سنا دی گئی۔

(جاری ہے)

خلیج ٹائمز کے مطابق دبئی کے ایک سکول بس کے پاکستانی ڈرائیور کو پانچ سالہ بچی کے ساتھ غیر اخلاقی ؂حرکت کرنے پر ایک سال جیل کی سزا سنائی گئی ہے ۔پاکستانی بس ڈرائیور کو عدالت نے ایک سال قید پوری کرنے کے بعد ملک بدر کرنے کی سزا سنا دی ہے ۔بچی کے ماں کو بتانے کے بعد انتظامیہ سے شکایت کی گئی جس پر 25جنوری کو ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :