بھارتی جاسوس کلبھوشن کے متعلق مزید نئے انکشافات سامنے آ گئے

کلبھوشن یادیو تہران میں پاکستانی سفارتخانے پر حملہ کروا کر پاک ایران تعلقات خراب کرنا چاہتا تھا ، حملے کی ذمہ داری ایک بلوچ علیحدگی پسند تنظیم نے قبول کرنا تھی تاہم بھارتی جاسوس کو حملے سے قبل ہی گرفتار کر لیا گیا،رپورٹ میں انکشاف

جمعرات 13 اپریل 2017 23:39

بھارتی جاسوس کلبھوشن کے متعلق مزید نئے انکشافات سامنے آ گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اپریل2017ء) سزائے موت پانے والے بھارتی جاسوس کلبھوشن کے متعلق مزید نئے انکشافات سامنے آ گئے ، کلبھوشن یادیو تہران میں پاکستانی سفارتخانے پر حملہ کروا کر پاک ایران تعلقات خراب کرنا چاہتا تھا ، حملے کی ذمہ داری ایک بلوچ علیحدگی پسند تنظیم نے قبول کرنا تھی تاہم بھارتی جاسوس کو حملے سے قبل ہی گرفتار کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی جاسوس تہران میں پاکستانی سفارتخانے پر حملہ کرنا چاہتا تھا ۔ یہ حملہ بلوچ شدت پسند تنظیم کے ذریعے کرایا جانا چاہتا تھا ۔ کلبھوشن اس منصوبے کے ذریعے ایک تیر سے دو شکار کرنا چاہتا تھا ۔ کلبھوشن یادیو پاک ایران تعلقات کو خراب کرنے کے ساتھ ساتھ علیحدگی پسند تنظیم کی دنیا بھر میں مشہوری کروانا چاہتا تھا تاہم کلبھوشن یادیو کو اس کے منصوبے پر عملدرآمد سے قبل ہی گرفتار کر لیا گیا ۔ کلبھوشن کا نام بدل کر ایران داخلے کا مقصد ایران کے خلاف سازش تھی ۔ کلبھوشن یادیو کا تہران میں بھارتی سفارتخانے سے بھی رابطہ تھا ۔

متعلقہ عنوان :