سپریم کورٹ نے نئے اور پرانے ٹور آپریٹرز سی5 روز میں نئی حج پالیسی پر تحریری اعتراضات طلب کرلئے

جمعرات 13 اپریل 2017 23:39

سپریم کورٹ نے نئے اور پرانے ٹور آپریٹرز سی5 روز میں نئی حج پالیسی پر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2017ء) سپریم کورٹ نے حج کوٹہ کیس میں عدالتی فیصلہ پر عدم عملدرآمد کے حوالے سے دائر توہین عدالت کے مقدمہ میں ٹورآپریٹرزکی کوٹہ الاٹمنٹ روکنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے نئے اور پرانے ٹور آپریٹرز سے 5روز میں نئی حج پالیسی پر تحریری اعتراضات طلب کرلئے اور کیس کی مزید سماعت آئندہ جمعرات تک ملتوی کر تے ہوئے کہاہے کہ اگر نئی حج پالیسی میں عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ثابت ہوگئی توحج کوٹہ کی الاٹمنٹ منسوخ کردی جائے گی۔

جمعرات کو جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس سردار طارق مسعود پر مشتمل تین رکنی بنچ نے دائر درخواستوں کی سماعت کی جس میں سینکڑوںمتاثرہ ٹورآپریٹرز نے عدالتی احکامات پرعمل نہ کئے جانے کی شکایت کی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عدالت نے کہاکہ ہم نے پچھلی سماعت پر حکومت کو نئی حج پالیسی متعلقہ وزارت کی ویب سائٹ پر ڈالنے کا حکم دیا تھا، کیا اس پرعمل کردیاگیاہے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل راناوقار نے عدالت کو بتایا کہ حج پالیسی ویب سائیٹ پر ڈال دی گئی ہے، اس حوالے سے عدالت میں آئندہ سماعت پر جواب بھی جمع کرادیں گے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل کاکہنا تھا کہ حج پالیسی میں کسی قسم کی خلاف ورزی نہیں کی گئی ہے۔ تاہم عدالت نے ان کی استدعا مسترد کرتے ہوئے متاثرہ ٹورآپریٹرسے تحریری اعتراضات طلب کرلئے اور مزید سماعت ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :