کے الیکٹرک کی اوور بلنگ اور شہریوں سے 200ارب روپے لوٹنے کے خلاف آج دھر نا ہو گا

حبیب بنک ، سائٹ ایریا پر ہونے والے دھر نے سے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ،عبد الرزاق خان اور دیگر خطاب کریں گے

جمعرات 13 اپریل 2017 23:35

کے الیکٹرک کی اوور بلنگ اور شہریوں سے 200ارب روپے لوٹنے کے خلاف آج دھر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2017ء) جماعت اسلامی کراچی کے تحت کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی کے شہریوں سے 200ارب روپے سے زائد غیر قانونی طور پر وصول کر نے ،اووربلنگ ،چھوٹے صارفین کے لیے نرخوں میں اضافے اور کے الیکٹرک ،نیپرا اور حکومتی گٹھ جوڑ کے خلاف احتجاجی تحریک کے دوسرے مرحلے میں دوسرا احتجاجی دھر نا جمعہ کے روز 14اپریل کو شام 5بجے کے الیکٹرک آفس ،حبیب بینک ، سائٹ ایریا پر ہو گا ۔

(جاری ہے)

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ،ضلع غربی کے امیر عبد الرزاق خان اور دیگر رہنما دھر نے سے خطاب کریں گے ۔واضح رہے کہ کے الیکٹرک کے خلاف احتجاجی تحریک کے سلسلے میں آئندہ آنے والے دنوں میں جماعت اسلامی کی جانب سے ہر ڈسٹرکٹ میں احتجاجی دھر نا دیا جائے گا اور جمعہ 22اپریل کو گورنر ہائوس پر احتجاجی دھر نا دیا جائے گا ۔