میئر کراچی وسیم اختر نے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئے لائنزایریا یونین کونسل 11کے دفتر میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا

جمعرات 13 اپریل 2017 23:35

میئر کراچی وسیم اختر نے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئے لائنزایریا یونین ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2017ء) میئر کراچی وسیم اختر نے جمعرات کی سہ پہرضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئے لائنزایریا یونین کونسل 11 کے دفتر میں قائم پولنگ اسٹیشن میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا، اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات ہمارے لئے اہمیت رکھتے ہیں اور ہم ان میں کامیابی حاصل کرکے علاقے کے عوام کی بھرپور خدمت کریں گے انہوں نے کہا کہ یونین کونسل 11 لائنزایریا میرا اپنا حلقہ انتخاب بھی ہے لہٰذا یہاں کے مسائل کو ہم بہت اچھی طرح سمجھتے ہیں اور انہیں حل کرنے کا عزم بھی رکھتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ حالیہ صفائی مہم کے دوران اس علاقے میں بھی صفائی ستھرائی کے کام انجام دیئے گئے جس کے نتیجے میں یہاں کی صورتحال ماضی کے مقابلے میں خاصی بہتر ہوئی ہے تاہم اب بھی بہت کچھ کرنا باقی ہے اور اس سلسلے میں منتخب بلدیاتی نمائندے اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے ادا کریں گے ۔