لاہور،حکومت کو پی آئی اے‘ سٹیل مل اور دیگر قومی ادارے فروخت کرنے کی ہرگز بھی اجازت نہیں دیں گے،میاں محمد ایوب

حکومت قومی اداروں کو اپنوں میں کوڑیوں کے بھائو فروخت کرنا چاہتی ہے، رہنماپی پی پی

جمعرات 13 اپریل 2017 23:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق مشیر وزیر اعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ حکومت کو پی آئی اے‘ سٹیل مل اور دیگر قومی ادارے فروخت کرنے کی ہرگز بھی اجازت نہیں دیں گے حکومت قومی اداروں کو اپنوں میں کوڑیوں کے بھائو فروخت کرنا چاہتی ہے جس کی ہم کسی بھی قیمت پر جازت نہیں دیں گے اور ان قومی اداروں کا تحفظ کریں گے اگر کوئی ادارہ نقصان میں ہے تو اس کی ذمے داری حکومت پر عائد ہوتی ہے جو اس کو چلانے میں ناکام ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جتنا وقت اور انرجی حکمران مخالفین کو کچلنے کے لئے لگاتے ہٰں اگر یہی وقت اور یہی انرجی ملکی اداروں کی حالت کو بہتری کی طرف لگایا جائے تو ملکی حالات بھی بہتر وہ سکتے ہیں اور عوام کے حالات میں بھی بہتری آ سکتی ہے لیکن ان ناکام حکمرانوں سے بہتری کی امید کرنا بھی ایک دیوانے کا خواب ہے۔

متعلقہ عنوان :