ْحالیہ بارشوں ،برفباری سے بلتستان میں کافی نقصانات کے اطلاع ملی ہے ، حاجی ابراہیم ثنائی

جلد ضلع گھانچھے کا دورہ کر کے نقصان دیکھوں گا ،محکمہ تعلیم میں کسی حالت میں سفارش یا رشوت کلچر کو دوبارہ سر اٹھانے نہیں دینگے ، وزیر تعلیم گلگت

جمعرات 13 اپریل 2017 23:07

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2017ء) صوبائی وزیر تعلیم حاجی ابراہیم ثنائی نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں اور برف باری سے بلتستان میں کافی نقصانات کے اطلاع ملی ہے ،میں بہت جلد ضلع گھانچھے کا دورہ کر رہا ہوں ،تاکہ دیکھ سکوں کہ کتنا نقصان ہوا ہے ، میری اطلاع کے مطابق اب تک کسی بھی سکول کی عمارت یا کسی بھی سرکاری املاک کو کوئی نقصان نہیں پہنچاہے ،انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ تعلیم میں کسی بھی حالت میں سفارش یا رشوت کلچر کو دوبارہ سر اٹھانے نہیں دینگے ،ہم نے تہیہ کر لیا ہے کہ اس محکمے سے برائیوں کا خاتمہ کریں ،اساتذہ خصوصأریاضی ، فزکس کے سبجیکٹ سپیشلسٹ بہت محنت اور لگن سے طلباء کو پڑھائیں ، آنے والاکل ریاضی اور فزکس کا دورہے ، اگر ان مضامین میں طلباء و طالبات مضبوط ہونگے تو خطہ ترقی کے منازل طے کرے گا ۔

متعلقہ عنوان :