پاکستان میں بھارت کا حاضر سروس افسرپکڑا گیا ، حکومت نے بین الاقوامی سطح پر اپنا نقطہ پیش نہ کیا ،ْ شیری رحمان

جمعرات 13 اپریل 2017 22:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہاہے کہ پاکستان میں بھارت کا حاضر سروس افسر پکڑا گیا لیکن حکومت نے بین الاقوامی سطح پر اپنا نقطہ پیش ہی نہیں کیا۔

(جاری ہے)

رہنما پیپلزپارٹی شیری رحمان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کلبھوشن معاملے پر ہم نے آواز اٹھائی تو حکومت ہمیں جنگ کی خواہشمند کہہ رہی ہے جبکہ ہم ہرگزجنگ کے خواہاں نہیں ہیں۔

حیرت کی بات ہے کہ پاکستان میں بھارت کا حاضرسروس افسر پکڑا گیا اور اس کے بعد نہ توحکومت نے بین الاقوامی سطح پر اپنانقطہ پیش کیا اور نہ ہی پاکستان کی جانب سے بھارت کو کوئی دو ٹوک جواب دیا گیا ۔ آج ترجمان دفتر خارجہ سے دو جملے کہلوا دیے گئے ،ْحکومت نے تو خارجہ پالیسی کو مذاق بنا رکھا ہے۔