مریدکے ،محکمہ صحت نے بجٹ نہ ہونے کا بہانہ بنا کر غریبوں کے چولہے ٹھنڈے کر دیئے

شہریوں کوڈینگی مچھروں سمیت دیگر بیماریوں سے محفوظ رکھنے والے تحصیل مریدکے کے تین سو سے زائد سنٹری پٹرول ملازمین 6ماہ سے تنخواہوں سے محروم

جمعرات 13 اپریل 2017 20:05

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2017ء) شہریوں کوڈینگی مچھروں سمیت دیگر بیماریوں سے محفوظ رکھنے والے تحصیل مریدکے کے تین سو سے زائد سنٹری پٹرول ملازمین 6ماہ سے تنخواہوں سے محروم، محکمہ صحت نے بجٹ نہ ہونے کا بہانہ بنا کر غریبوں کے چولہے ٹھنڈے کر دیئے۔ ملازمین اپنے خاندان کا پیٹ پالنے کے لیے کئی افراد کے مقروض ہو گئے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ محکمہ صحت نے تگڑی سفارشوں پر شہریوں کو ڈینگی سمیت دیگر امراض سے محفوظ رکھنے کے لیے تین سو کے قریب سینٹری پٹرول بھرتی کئے مگر چھ ماہ کا عرصہ گزرنے کے با وجود انہیں تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں۔ مجبور اور بے کس ملازمین اپنے علاقوں کی رپورٹس تیار کرنے کے لیے اسٹیشنری اور دیگر سامان بھی اپنی جیب سے خریدنے پر مجبور ہیں جبکہ اپنے خاندانوں کا پیٹ پالنے کے لیے کئی افراد کے مقروض ہو چکے ہیں۔ دکانداروں نے ا ن غریب ملازمین کو ادھار دینا بند کر دیا ہے جس سے متعدد ملازمین کے بچے فاقہ کشی کا بھی شکار ہو رہے ہیں۔ ملازمین نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ ہیلتھ اتھارٹی شیخوپورہ کو بجٹ فراہم کرکے انہیں بھوکوں مرنے سے بچایا جائے۔

متعلقہ عنوان :