لاہور ‘بیدیاں رو ڈخودکش دھماکے کی تحقیقات میں خودکش حملہ آور کا16دسمبر کو افغانستان سے لاہور آنیکا انکشاف ‘ ذرائع

جمعرات 13 اپریل 2017 18:40

لاہور ‘بیدیاں رو ڈخودکش دھماکے کی تحقیقات میں خودکش حملہ آور کا16دسمبر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اپریل2017ء) لاہور کے علاقے بیدیاں رو ڈخودکش دھماکے کی تحقیقات میں خودکش حملہ آور کا16دسمبر کو افغانستان سے لاہور آنیکا انکشاف ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نیو نیوز کے مطابق بیدیاں روڈ دھماکے کا خود کش حملہ آور 16دسمبر کو افغانستان سے لاہور آیا جس کا نام عمر تھا جبکہ اس کے تین بھائی اور خاندان کے افراد بھی کالعدم تنظیم سے وابستہ ہیں تحقیقات میں نئے انکشافات کے بعد پولیس نے عمر کے بھائیوں ، اہل خانہ اور ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں یاد رہے اس خودکش حملے میں 4 فوجی جوانوں سمیت 6 افراد شہید ہوئے تھے۔