پاکستان اور ایران باہمی تعلقات کو بڑھانے کیلئے پر عزم ہیں ‘ دونوں ملک مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں ‘ پاکستان اور ایران میں اقتصادی تعاون کے فروغ کیلئے مثبت فضاء قائم ہو گئی ہے

ایران میں تعینات پاکستان کے سفیر آصف درانی کا یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب

جمعرات 13 اپریل 2017 18:39

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اپریل2017ء) ایران میں تعینات پاکستان کے سفیر آصف درانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران باہمی تعلقات کو بڑھانے کے لئے پر عزم ہیں ‘ دونوں ملک مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں ‘ پاکستان اور ایران میں اقتصادی تعاون کے فروغ کیلئے مثبت فضاء قائم ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تہران میں یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آصف درانی نے کہا کہ پاکستان اور ایران باہمی تعلقات کو بڑھانے کیلئے پر عزم ہیں۔

فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ پاکستان اور ایران ایک دوسرے کے برادر ملک ہیں۔ پاکستان اور ایران مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اور ایران میں اقتصادی تعاون کے فروغ کیلئے مثبت فضاء قائم ہو گئی ہے۔ دونوں ملک مشترکہ تجارتی حجم کو مزید بڑھانے کیلئے پر عزم ہیں۔ …(رانا)