پنجاب میں بس اور ٹرک ڈرائیورز کے لیے ہیپا ٹاٹئیٹس سی کی ادویات کی مفت فراہمی کا آغاز

پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام نے ایک نئی مثال قائم کی ہے‘ صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر

جمعرات 13 اپریل 2017 18:13

پنجاب میں بس اور ٹرک ڈرائیورز کے لیے ہیپا ٹاٹئیٹس سی کی ادویات کی مفت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2017ء) صوبائی وزیر برائے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیرنے ملتان روڈ پر واقع سبزہ زار ٹرک اڈہ پر جمعرات کے روز ٹرک / بس ڈرائیورز میں مفت ہیپا ٹا ئٹس سی کی ادویات تقسیم کیں۔پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام ایسے تمام ٹرک اور بس ڈرائیور ز کو ہیپا ٹا ئٹس سی کی ادویات مفت فراہم کر رہا ہے۔

جن کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں-اس موقع پر پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کی ٹیم کے علاوہ پنجاب گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری ذوالفقارعلی ، ایسوسی ایشن کے عہدیداران و دیگر مہمانان گرامی بھی موجود تھے۔ خواجہ عمران نذیر نے کہاکہ - - بطور وزیر میرے لیے یہ بات انتہائی اطمینان کا باعث ہے کہ پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کی ٹیم خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر معاشرے کے محروم طبقات کی طرف خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔

(جاری ہے)

روزگار کے سلسلے میں ہمہ وقت سفر کرنے والے ہمارے بھائیوں کے پاس اپنی صحت کے لیے وقت اور وسائل دونوں کی کمی ہوتی ہے۔ ڈاکٹر عدنان ظفر کی سرکردگی میں پی اے سی پی کی ٹیم نے اس سلسلے میں ایک نئی مثال قائم کی ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ وہ اس نیک کام کو خدمت کے جزبے سے پر عزم ہو کرمکمل کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ صحت عامہ کی سہولیات حکومت کی اولین ترجیح ہے‘‘پروگرام ڈائریکٹر پی اے سی پی ڈاکٹر عدنان ظفر نے کہا ’’ پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام خواجہ سراؤں اور دیگر ایسے طبقات جو ایڈز یا ہیپاٹائیٹس جیسی بیماریوں کا شکار ہو سکتے ہیں اور علاج کرانے کی سکت نہیں رکھتے کو پنجاب بھر میں مفت مشاورتی اور علاج معالجے کی سہولیات فراہم کر رہا ہے، ہماری یہ کوشش ہے کہ کوئی نیا فرد اس مرض کا شکار نہ ہو‘‘ صدر پنجاب گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن چوہدری ذوالفقارعلی نے ٹرک و بس ڈرائیورز کا خیال رکھنے پر حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ’’ ہماری تنظیم نے پنجاب بھر میں پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے منعقدہ کیمپوں میں مکمل تعاون کیا ہے۔

اس عظیم کام کے لیے ہم حکومت پنجاب کے شکر گزار ہیں-‘‘یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پی اے سی پی اب تک 11 ۱ضلاع جن میں لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، شیخوپورہ، فیصل آباد، اوکاڑہ، ملتان، مظفرگڑھ، ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان اور صادق آباد شامل ہیں ،میں لگائے گئے فری کیمپوں کے ذریعے ہزاروں ٹرک ڈرائیورز اور دیگر عملہ کے مفت ٹیسٹ کر چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :