بھارتی جاسوس کلبھوشن کوسزائے موت کاحکم،بھارت آپے سے باہرہوگیا

وزیراعظم پاکستان کیخلاف جگہ جگہ احتجاجی مظاہرے،نوازشریف کاپتلا بھی نذرآتش،جبکہ پاکستانی قوم اور سیاسی رہنماؤں نے وزیراعظم نوازشریف کوجرات مندانہ فیصلے پرسلام پیش کیا۔میڈیارپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 13 اپریل 2017 17:30

بھارتی جاسوس کلبھوشن کوسزائے موت کاحکم،بھارت آپے سے باہرہوگیا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13اپریل2017ء) : بھارت اپنی خفیہ ایجنسی ”را“کے جاسوس کی سزائے موت کیخلاف آپے سے باہرہوگیا،وزیراعظم پاکستان محمدنوازشریف کیخلاف بھارتی جاسوس کلبھوشن کی سزائے موت پراحتجاجی مظاہرے کیے گئے،جس میں شرکاء نے وزیراعظم نوازشریف کے پتلے بھی نذرآتش کیے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی جاسوس کلبھوشن میں پاکستان میں سزائے موت سنائے جانے پربھارت میں جگہ جگہ احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔جبکہ دوسری جانب پاکستانی قوم اور سیاسی رہنماؤں نے وزیراعظم نوازشریف کوبھارتی جاسوس کلبھوشن یادیوکوسزائے موت دینے کاخیرمقدم کیاہے جبکہ وزیراعظم نوازشریف کے جرات مندانہ فیصلے پرانہیں سلام بھی پیش کیاہے۔