سی پیک کے باعث پاکستان کی معیشت5فیصد بڑھ گئی،مریم نواز

سی پیک کے باعث پاکستان نہ صرف ترقی کی جانب گامزن ہےبلکہ معاشی طورپرخودکفیل بھی ہورہاہے۔وزیراعظم کی صاحبزادی کاٹویٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 13 اپریل 2017 16:46

سی پیک کے باعث پاکستان کی معیشت5فیصد بڑھ گئی،مریم نواز
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13اپریل2017ء) : وزیراعظم محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازنے کہاہے کہ سی پیک کے باعث پاکستان کی معیشت5فیصد بڑھ گئی ہے،پاکستان ترقی کی طرف گامزن ہے اور معاشی طورپرخودکفیل بھی ہورہاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے سوشل میڈیا پراپنے ٹویٹ میں کہا کہ سی پیک جیسے بڑے منصوبے کے باعث پاکستان کی معیشت میں 5فیصد اضافہ ہوگیاہے۔ جوکہ پاکستان کے ترقی کی جانب گامزن ہونے کاثبوت ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ پاکستان نہ صرف حقیقت میں ترقی کی جانب گامزن ہے بلکہ حقیقی معنوں میں معاشی طورپرخودکفیل بھی ہورہاہے۔

متعلقہ عنوان :