کل بھوشن کو ریمنڈ ڈیوس کی طرح رہا کرنے کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے‘سینیٹر سراج الحق

پاکستان میں دہشتگردی کا ذمے دار کلبھوشن ہے‘حکومت کلبھوشن کے نیٹ ورک کا بھی بتائے ‘حکمران مغل بادشاہ بن بیٹھے ہیں اور شہزادوں کی طرح زندگی بسر کر رہے ہیں، حکمران کیا اسلام آباد جہیز میں لیکر آئے ہیں‘ آج کی مسلم لیگی قیادت نظریہ پاکستان سے نابلد نظر آتی ہے یا پھر وہ مغرب اور بھارت کو خوش کرنا چاہتی ہے‘ اسی لئے نظریہ پاکستان کے منافی بیانات دیئے جارہے ہیں‘منصورہ میں تقریب سے خطاب

جمعرات 13 اپریل 2017 16:48

کل بھوشن کو ریمنڈ ڈیوس کی طرح رہا کرنے کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اپریل2017ء) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی کا ذمے دار کلبھوشن ہے‘ اسے ریمنڈ ڈیوس کی طرح رہا کرنے کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے‘حکومت کلبھوشن کے نیٹ ورک کا بھی بتائے ‘حکمران مغل بادشاہ بن بیٹھے ہیں اور شہزادوں کی طرح زندگی بسر کر رہے ہیں، حکمران کیا اسلام آباد جہیز میں لیکر آئے ہیں‘ آج کی مسلم لیگی قیادت نظریہ پاکستان سے نابلد نظر آتی ہے یا پھر وہ مغرب اور بھارت کو خوش کرنا چاہتی ہے‘ اسی لئے نظریہ پاکستان کے منافی بیانات دیئے جارہے ہیں۔

منصورہ میں مرکزی تریبت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ کلبھوشن کو اس کے کئے کی سزا ضرور ملنی چاہیے، اس معاملے پر جو لوگ نرم گوشہ رکھتے ہیں انہیں بتا دینا چاہتے ہیں کلبھوشن کو ریمنڈ ڈیوس کی طرح ساز باز کر کے نہیں جانے دیا جائے گاحکومت کو کلبھوشن کے معاملے پر پیچھے ہٹنے کے بجائے آگے بڑھنا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم انتظار میں ہیں کہ پاناما کیس پر عدالتیں کب فیصلہ کریں گی پوری قوم فیصلے کے انتظار میں ہے‘ کرپشن کے خاتمے کے لئے اگر پانچ چھ ہزار افراد جیل بھی چلے جائیں تو یہ خسارے کا سودا نہیں، کرپشن میں کچھ بڑوں کو سزا ہوئی تو نظام ٹریک پر چلے گا۔

امیر جماعت اسلامی نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا حکمران مغل بادشاہ بن بیٹھے ہیں اور شہزادوں کی طرح زندگی بسر کر رہے ہیں، حکمران کیا اسلام آباد جہیز میں لیکر آئے ہیں۔ آج کی مسلم لیگی قیادت نظریہ پاکستان سے نابلد نظر آتی ہے یا پھر وہ مغرب اور بھارت کو خوش کرنا چاہتی ہے۔ اسی لئے نظریہ پاکستان کے منافی بیانات دیئے جارہے ہیں۔