شام ، برما اور کشمیر وفلسطین میں انسانیت کے قتل عام پر انسانی حقوق کے عالمی ٹھیکیدار خاموش ہیں ،غلام مصطفی بھٹی

جمعرات 13 اپریل 2017 16:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2017ء) عراق،لیبیا،افغانستان کے بعد شام پر امریکی حملے مسلمانوں کیخلاف امریکی جارحیت کا تسلسل ہے ،اقوام متحدہ دنیا میں امن کے قیام کیلئے اپنا غیر جانبدارانہ کردار ادا کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔ان خیالات کا اظہارسینئرصحافی وچیئرمین عوامی پریس کلب کاہنہ(رجسٹرڈ)غلا م مصطفی بھٹی نے کیا۔

انہوں نے کہاکہ مسلم حکمران او آئی سی کا اجلاس بلا کر متفقہ لائحہ عمل واضح کریں مسلمانوں کا قتل عام اور ظلم وبربریت رکوانا مسلم حکمرانوں کی ذمہ داری ہے طاقتور ممالک کا ہاتھ نہ روکا گیا تو دنیا جہنم بن جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کا دہشت گردی کو اسلام سے جوڑنا اور امریکہ، اسرائیل ،بھارت گٹھ جوڑ پوری انسانیت کیلئے خطرہ ہے ۔

(جاری ہے)

مسلمانوں پر الزام لگانے والے خود دنیا میں دہشت گردی کر رہے ہیں شام ، برما اور کشمیر وفلسطین میں انسانیت کے قتل عام پر انسانی حقوق کے عالمی ٹھیکیدار خاموش ہیں کثیر الملکی اتحاد تو وجود میں آگیا کیا کثیر الملکی عسکری اتحاد مسئلہ کشمیر وفلسطین کیلئے بھی کوئی کردار ادا کرے گا ۔ انہوں نے کہاکہ مسلم ممالک یہود ونصاری کی ہر سازش ناکام بنانے کیلئے امت مسلمہ اتحاد ویکجہتی کو فروغ دیں حکمران ذاتی تعلقات اور مجبوریوں کیلئے عالم اسلام کے مفادات پر سمجھوتہ نہ کریں

متعلقہ عنوان :