علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر سگریٹ نوشی پر پابندی عا ئد

جمعرات 13 اپریل 2017 16:31

علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر سگریٹ نوشی پر پابندی عا ئد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2017ء) سرکاری دفاتر میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے قانون پر عمل درآمد نہ کرنے کی پاداش میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ کے منیجر ریاض الدین نے ڈپٹی ائرپورٹ منیجر قیصر یار کو جرمانہ کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر عملے کو بھی سگریٹ نوشی پر پابندی کے قانون پر سختی سے عمل پیرا ہونے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ کے منیجر ریاض الدین نے ائرپورٹ کے مختلف دفاتر کا حصول کے مطابق دورہ کیا تو اس اثناء میں ڈپٹی ائرپورٹ منیجر قیصر یار کو سگریٹ نوشی کرتے دیکھ کر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اُنہیں بھاری جرمانہ کردیا۔ اس کے ساتھ ہی اُنہوں نے ائرپورٹ کے دیگر عملے کو سگریٹ نوشی پر پابندی کے قانون پر سختی سے عمل پیرا ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون پر عمل درآمد نہ کرنے والے ملازمین کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :