سفاکیت کی انتہا، بھارتی گجرات میں 10 ماہ کی بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 13 اپریل 2017 13:51

سفاکیت کی انتہا، بھارتی گجرات میں 10 ماہ کی بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ ..
بھارت (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 اپریل 2017ء) : بھارتی شہر گجرات میں 10 ماہ کی بچی کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایان کہ گجرات کے ضلع جام نگر میں 10 ماہ کی بچی کو اس کے ہی ایک خاندان کے فرد نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ سب انسپکٹر نے بتایا کہ 10 ماہ کی بچی کو 30 سالہ کزن مکیش ٹھاکر گھر سے دور لے گیا اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔

مکیش ٹھاکر متاثرہ بچی کے والد کا کزن ہے۔

(جاری ہے)

ملزم نے 10 ماہ کی بچی کے والد کو پیسے دے کر حجام کے پاس بھیج دیا اور خود بچی سے کھیلنے کا بہانہ بنا کر اسے اپنے ساتھ لے آیا۔ 10 منٹ بعد ہی ملزم نے متاثرہ بچی کو اس کے گھر چھوڑا اور فوری طور پر وہاں سے رفو چکر ہو گیا۔ گھر آنے پر بچی زاروطار رو رہی تھی ۔ والدین نے بچی کو دیکھا تو اس کے فراک پر خون کے دھبے اور مبینہ زیادتی کے نشانات موجود تھے۔ سب انسپکٹر نے بتایا کہ متاثرہ بچی کو جام نگر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں طبی امداد دئےجانے کے بعد اب بچی کی حالت قدرے بہتر ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف انڈین پینل کوڈ اور جنسی جرائم سے بچوں کے تحفظ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :