دہشت گردی میں بھارت کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں-کرنل حبیب کونوکری کا جھانسہ دے کر پھنسایا گیا، خدشہ ہے کہ اس میں دشمن ایجنسی ملوث ہے۔کلبھوشن کے معاملے کو اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی فورمزپر اٹھایا جائے گا-پاکستان
میاں محمد ندیم جمعرات 13 اپریل 2017 13:26
(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ بھارت ماضی میں بھی پاکستان میں مداخلت میں ملوث رہا ہے اور مودی نے 1971 میں مشرقی پاکستان کو توڑنے اور مداخلت کا خود اعتراف کیا ہے۔نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں بھارتی مداخلت سے عالمی برادری کو بھی آگاہ کیا جاچکا ہے جبکہ اس معاملے کو دوست ممالک سمیت اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے سامنے بھی اٹھایا گیا۔
بھارتی وزرا کے حالیہ بیانات بوکھلاہٹ میں دیئے گئے یہ کلبھوشن کو انجام تک پہنچانے کا رد عمل ہے لیکن بھارتی رد عمل پر وزیردفاع خواجہ آصف کا بھی بیان آچکا ہےان کے پارلیمنٹ کا بیان بھارت پر پاکستانی مو¿قف واضح ہوا ہے۔کرنل (ر) حبیب ظاہر کی گمشدگی کے حوالے سے دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے کلبھوشن کے معاملے کو حبیب ظاہر کے ساتھ جوڑنا بلاجواز ہے کرنل حبیب کلبھوشن کی گرفتاری سے طویل عرصہ قبل ہی ریٹائر ہوچکے تھے انہیں نوکری کا جھانسہ دے کر پھنسایا گیا، خدشہ ہے کہ اس میں دشمن ایجنسی ملوث ہے۔ ہم نیپالی حکومت کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں اور نیپالی حکومت بھی بھرپور تعاون کررہی ہے اور اس معاملے میں غیر ملکی ایجنسیوں کے کردار کو بھی نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ترجمان نے کہا کہ بھارتی قابض فوج نے کشمیر کی وادی کو بھی خون سے نہلا دیا ہے اور گزشتہ ایک ہفتے میں 14 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کردیا گیا جب کہ 200 سے زائد نہتے کشمیری بھارتی مظالم میں زخمی ہوئے اور یہ سلسلہ مزید بڑھتا جارہا ہے۔ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے بھی بھارتی مظالم پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور ہم نے بھی مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو عالمی سطح پر اجاگر کیا۔ آئندہ بھی بھارت کے انسانیت سوز جرائم کو عالمی فورمز پر اٹھاتے رہیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.