حکومت کلبھوشن یادیو کی خبر پر ناخوش ہے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 13 اپریل 2017 11:36

حکومت کلبھوشن یادیو کی خبر پر ناخوش ہے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 اپریل 2017ء) : نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ جب کلبھوشن یادیو کو پکڑا گیا تو اس سے رابطے میں جو لوگ ہیں ان کو بھی فوری طور پر پکڑ لیا گیا۔ کلبھوشن کو ہدایات دی گئی تھیں کہ جب بھی تم پکڑے گئے تم نے صرف ایک میسیج بھیجنا ہے کہ تمہارا بندر پکڑا گیا ہے۔

لیکن پتہ نہیں گرفتاری کے بعد کلبھوشن یہ پیغام بھیجنے میں کامیاب ہوا یا نہیں لیکن اس کی گرفتاری کے بعد دیگر ایجنٹس کو بھی فوری طور پر روک دیا گیا یا مار دیا گیا یا انہیں ہٹا دیا گیا۔ لیکن تب تک کلبھوشن یادیو پورا نیٹ ورک بتانے میں پاک فوج کی مدد کر چکا تھا جس کے تحت بعد میں گرفتاریاں بھی کی گئیں۔کلبھوشن کا تعلق عزیر بلو چ کے ساتھ بھی نکلا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ کلبھوشن کے ساتھ جو کچھ بھی ہوااس کے اوپر حکومت پاکستان خوش نہیں ہے۔مسلم لیگ ن خوش ہے لیکن کسی وزیر نے کلبھوشن کی سزائے موت پر کوئی بیان نہیں دیا۔ اس پر پریس کانفرنس ہونی چاہئیے تھی ۔حکومتی رہنماؤں کو چاہئیے تھا کہ پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس کریں۔ لیکن افسوس پی آئی ڈی صرف عمران خان کو گالیاں دینےکے لیے بنائی گئی ہے۔

اس معاملے پر پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ سے کوئی بات نییں بتائی گئی۔ بلا شبہ وزیر اعظم نواز شریف ایک محب وطن پاکستانی ہیں اوراس ملک کے وزیر اعظم ہیں۔لیکن اس وقت ان کا ذہن کسی اور طرف ہے ان کو یہ سب اچھا نہیں لگ رہا۔وہ بھارت کے ساتھ معاملات کو کسی اور انداز میں چلانا چاہ رہے ہیں۔کہ اگر وہ جوتے ماریں گے تو ہم دوستی کریں گے۔ وہ گولیاں برسائیں گے تب بھی ہم دوستی کریں گے۔ وہ یہ سمجھ نہیں پا رہے کہ انڈیا میں کیا صورتحال ہے۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :