سندھ کے مختلف اضلاع میں بلدیاتی ضمنی انتخابات

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 13 اپریل 2017 11:25

سندھ کے مختلف اضلاع میں بلدیاتی ضمنی انتخابات
کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13اپریل۔2017ء) سندھ کے مختلف اضلاع سکھر، بدین، جیکب آبادمیں بلدیاتی ضمنی انتخابات ہورہے ہیں، پولنگ شام چار بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔سکھرمیں 4 نشستوں کے لئے ووٹ ڈالے جارہے ہیں جن میں یونین کمیٹی 25سعید آباد اور یوسی 9 نواں گوٹھ میں چیئرمین کی نشست شامل ہے۔

(جاری ہے)

یوسی 6وارڈ نمبر1 اور یوسی 7 وارڈ 2 کے جنرل ممبرزکےلئے بھی ووٹ کاسٹ کیے جارہے ہیں۔

خیرپور میں 9 نشستوں پرعوام اپنا ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں۔ ٹنڈومحمدخان کی تحصیل بلڑی شاہ کریم کی ایک یونین کونسل کے ضلع کونسل ممبر کے لئے ووٹنگ ہو رہی ہے۔میرپورخاص کےوارڈ نمبر10 پرکونسلرکے انتخاب کے لئے پولنگ جاری ہے۔ بدین کی تحصیل ٹنڈوباگو کے دو وارڈز میں جنرل کونسلرز کی نشستوں پر ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔جیکب آباداورشکارپورمیں ایک ایک نشست پر انتخاب ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :