اقبال پارک کے پراجیکٹ ڈائریکٹرنامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 13 اپریل 2017 11:19

اقبال پارک کے پراجیکٹ ڈائریکٹرنامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13اپریل۔2017ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں شیروانوالہ روڈ پرموٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے گریٹر اقبال پارک کے پراجیکٹ ڈائریکٹر جاوید حامدزخمی ہوگئے ہیں جنہیں سروسز ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جاوید حامد اپنی گاڑی میں گریٹر اقبال پارک جارہے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار نا معلوم افراد نے ان کی گاڑی روک کر ان پر فائرنگ کردی۔فائرنگ کے نتیجے میںان کی ٹانگ میں دو گولیاںلگی ہیں جس کی طبی امداد کے کے لیے ان کو سروسز ہسپتال منتقل کر یا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔


متعلقہ عنوان :