بنکاک کے ہزاروں مسافر کے ساتھ دھوکا۔ مسافر ائیر پورٹ پر جاپان جانے والے 6 جہازوں کا انتظار ہی کرتے رہے

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 12 اپریل 2017 23:47

بنکاک کے ہزاروں مسافر کے ساتھ دھوکا۔ مسافر  ائیر پورٹ پر جاپان جانے ..

بنکاک کے 2000 سے زیادہ مسافر دھوکے کا شکار ہوکر  سورنابھومی  ائیرپورٹ پر بھٹکتے رہے۔
تفصیلات کے مطابق مسافروں نے ایک کمپنی سے جاپان کے ایک ہفتے کے سیاحتی دورے کےلیے ٹور پیکیج لیے تھے۔ ان پیکیجیز کی قیمت 9700 بھات(281 ڈالر) سے لیکر 20000 بھات تھی۔کمپنی نے لوگوں سے پیسے تو پہلے وصول کر لیے تھے لیکن ٹکٹ ائیر پورٹ پر دینے کا کہا تھا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ WealthEver  نامی یہ کمپنی فوڈ سپلیمنٹ فروخت کرتی ہے۔

یہ  تھائی لینڈکے آفس آف کنزیومر پروٹیکشن بورڈ میں  ٹور کمپنی کے طور پر درج بھی نہیں ہے۔
مسافر جب ائیر پورٹ پہنچے تو وہاں پر کمپنی کا کوئی بھی نمائندہ موجود نہیں تھا۔ کمپنی نے مسافروں کو بتایا تھا کہ اُن کے لیے کیتھے پیسیفک کے  6 جہاز بک کرائے گئے ہیں لیکن کیتھے پیسیفک نے ایسی کسی بھی بکنگ سے لاعملی کا اظہار کر دیا۔

(جاری ہے)


تھائی حکام نے جب معاملے کی تحقیق کی تو پتا چلا کہ اس روز ائیر پورٹ پر آنے والے اکثر مسافر دھوکے کا شکار ہوئے ہیں۔

پولیس نے فراڈ کے ماسٹر مائینڈ ، پاسست ارنچایالاپس ، کو رانوگ صوبے سے گرفتار کر لیا ہے۔ پاسست کو شوگن کے نام سے بھی جانا جاتاہے۔
تھائی لینڈ کے وزیر اعظم نے حکومتی اداروں کو معاملے کی تحقیقات کرنے اور مجرموں کے خلاف  قانون کے مطابق کاروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔