زمین گول نہیں چپٹی ہے۔5سال کی محنت کے بعد طالبہ نے پی ایچ ڈی کا مقالہ جمع کرادیا
امین اکبر بدھ 12 اپریل 2017 23:46
طالبہ نے اپنا یہ مقالہ 5 سال کی تحقیق کے بعد جمع کرایا ہے۔ اس مقالے کو پہلے دو پروفیسروں کے پاس بھیجا گیا تھا۔ دونوں پروفیسروں نےاس کے پہلےمرحلے کی منظوری دے دی ہے۔
(جاری ہے)
کہا جا رہا ہے کہ جلد ہی طالبہ کو اپنے مقالےکے ڈیفنس کا موقع دیا جائے گا۔ یہ مقالہ لیک ہوکر تنزانین آسٹرونومیکل ایسوسی ایشن کے سابق صدر کے پاس پہنچا تو اس نے اسے فیس بک پر شیئر کر دیا۔
اس خبر کو اس وجہ سے اہم قرار دیا جا رہا ہے کہ یہ مقالہ کسی مذہبی عالم کی طرف سے نہیں بلکہ سائنس میں پی ایچ ڈی کرنے والی طالبہ کی طرف سے جمع کرایا گیا ہے۔ مقالے میں اس کا سپروائزر بھی کوئی عام شخصیت نہیں بلکہ یونیورسٹی کا پروفیسر ہے۔اس کے علاوہ اس طالبہ نے گریجویشن میں ٹاپ بھی کیا تھا۔
مقالے میں طالبہ نے جو نتائج بیان کیے ہیں اُن کے مطابق زمین گول نہیں چپٹی ہے۔ اس کی عمر 13 ہزار 500 سال ہے۔ کائنات ایک کہکشاں پر مشتمل ہے اور زمین اس کا مرکز ہے۔ سورج کا قطر 1135 کلو میٹر ہے(14 لاکھ کلومیٹر نہیں)۔ چاند 908 کلومیٹر چوڑا ہے ۔ سورج اور چاند زمین سے 687 اور23 گنا قریب ہیں۔ سیاروں کی تعداد 11 ہیں ۔ ستاروں کی تعداد محدود ہے، اُن کا قطر292 کلومیٹر ہے(لاکھوں کلومیٹر نہیں)۔
طالبہ کی طرف سے زمین کے چپٹی ہونے کا کیا جانے والا دعویٰ کچھ نیا نہیں ہے۔ یوٹیوب پر فلیٹ ارتھ لکھ کر سرچ کریں تو لاکھوں نتائج سامنے آ جائیں گے۔ فلیٹ ارتھ سوسائٹی نے ویب پر 4 لاکھ صفحات شائع کیے ہوئےہیں، جن میں سے 2 لاکھ صفحات زمین کے چپٹا ہونے کے ثبوت کے طور پر پیش کیے جاتےہیں۔ایسے تمام افرادخلا کی تصویروں اور ویڈیوز کو جھوٹ اور سازش قرار دیتے ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.