کینڈی چوروں کو پکڑنے کےلیے پولیس ہیلی کاپٹر،تھرمل کیمروں اور کتوں کی یونٹ کے ساتھ میدان میں آ گئی

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 12 اپریل 2017 23:46

کینڈی چوروں کو پکڑنے کےلیے پولیس ہیلی کاپٹر،تھرمل کیمروں اور کتوں ..
اونٹاریو، کینیڈا کی پولیس کینڈی کی چوری پر بھی کچھ زیادہ سنجیدہ ہو جاتی ہے۔یارک ریجنل پولیس نے ٹورنٹو کے نزدیک ایک تھیم پارک  ونڈرلینڈ سے کینڈی چرانے والے تین لڑکوں کو پکڑنے کےلیے تربیت یافتہ کتوں کی یونٹ  اور ہیلی کاپٹروں میں سوار  رات کو اندھیرے میں ویڈیو بنانے والے تھرمل امیجنگ کیمروں سے لیس پولیس افسران کو میدان میں اتار دیا۔
ونڈر لینڈ کے سیکورٹی گارڈ نے پولیس کو اطلاع دی تھی کہ انہوں نےنقاب لگائے ، سیاہ کپڑوںمیں  ملبوس 3 افراد کو پارک میں موجود کینڈی سٹور میں جاتے دیکھا ہے۔


پولیس افسران نے اس آپریشن کی ویڈیو بھی فیس بک پر پوسٹ کی ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ کسی بھی شخص کے گھر میں گھسنا بہت بڑا جرم ہے، چاہے وہ کینڈی چرانے والے بچے ہی کیوں نہ ہوں۔

(جاری ہے)


پولیس کا کہنا ہے کہ سیکورٹی گارڈ کی طرف سے اطلاع پاکر انہوں نے ہیلی کاپٹر  میں موجود انفراریڈ کیمروں سے درخت کے پیچھے چھپے تین بچوں کا پتاا چلایا اور نیچے موجود افسران اور کتوں کی اُن کی رہنمائی کر دی۔

کینڈی چوروں میں دو لڑکے 16 سال کےاور ایک 15 سال کا تھا۔لڑکوں نے اپنی گرفتاری کے وقت پولیس سےتعاون کیا اور کافی شرمندہ بھی ہوئے۔لڑکوں کے والدین کے آنے پر انہیں چھوڑ دیا گیا لیکن یوتھ کرمنل جسٹس ایکٹ کے تحت انہیں کمیونٹی ریفرل پروگرام میں شامل ہونا پڑے گا۔
پولیس سے جب پوچھا گیا کہ کیا  کینڈی کی چوری پر ہیلی کاپٹر بھیجا جانا درست تھا تو پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ بالکل درست تھا۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ فون کال میں کینڈی کی چوری کا نہیں بتایا گیا تھا، یہ چوری کی اطلاع تھی۔
پولیس نے بچوں کے خلاف کوئی مجرمانہ دفعات عائد نہیں کی۔ ان کے مطابق بچوں کا پیچھا کیا جاتا ہی ان کےلیے سزا تھی۔

متعلقہ عنوان :