کلبھوشن یادیو کو بچانے کیلئے کسی بھی حد تک جائیں گے، بھارت

بھارتی وزیر داخلہ نے کلبھوشن تک قونصلر رسائی کا مطالبہ کر دیا

جمعرات 13 اپریل 2017 09:56

کلبھوشن یادیو کو بچانے کیلئے کسی بھی حد تک جائیں گے، بھارت
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اپریل2017ء)بھارتی جاسوس کو سزائے موت سنانے پر مودی سرکار میں کھلبلی مچ گئی،وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کسی بھی حد تک جانے کی گیدڑ بھپکیاں دینے لگے،کلبھوشن تک قونصلر رسائی کا مطالبہ کر دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کلبھوشن یادیو کو بچانے کے لیے کسی بھی حد تک جائیں گے۔

راجناتھ سنگھ نے کشمیر میں پیلٹ گنز کے استعمال کا اعتراف تو کر لیا لیکن ساتھ ہی بھارت کو غیر مستحکم کرنے کا الزام ایک بار پھر پاکستان پر لگا دیا۔ انہوں نے بھارتی جاسوس کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھانے کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان سے کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی کا مطالبہ بھی کیا۔ بھارتی وزیر داخلہ فاروق عبد اللہ کے بیان پر بھی انتہائی مایوس نظر آئے۔