کینیڈین وزیراعظم نے ملالہ یوسف زئی کو اعزازی شہریت دیدی

ہائوس آف کامن آمد پر جسٹن ٹروڈوسمیت تمام ارکان نے کھڑ ے ہو کرملالہ کیلئے تالیاں بجائیں ملالہ یوسف زئی کا بسم اللہ سے اپنے خطاب کا آغاز ، دہشت گرد میرے مذہب کے نمائندے نہیں ہیں،اگرکوئی بندوق اٹھا کر دہشت گردی کرتا ہے تو وہ مسلمان نہیں رہتا،میری دعا ہے کہ کینیڈا تمام لوگوں کے لیے اپنے بازو کھلے رکھے نوبیل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی کا کینیڈین پارلیمنٹ سے خطاب

جمعرات 13 اپریل 2017 09:56

کینیڈین وزیراعظم نے ملالہ یوسف زئی کو اعزازی شہریت دیدی
اوٹاوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اپریل2017ء) کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے نوبیل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی کوکینیڈا کی اعزازی شہریت دیدی،ہائوس آف کامن آمد پر وزیراعظم جسٹن ٹروڈوسمیت تمام ارکان نے کھڑ ے ہو کرملالہ کیلئے تالیاں بجائیں،ملالہ یوسف زئی نے بسم اللہ سے اپنے خطاب کا آغاز کیا اور کہاکہ دہشت گرد میرے مذہب کے نمائندے نہیں ہیں،اگرکوئی بندوق اٹھا کر دہشت گردی کرتا ہے تو وہ مسلمان نہیں رہتا،میری دعا ہے کہ کینیڈا تمام لوگوں کے لیے اپنے بازو کھلے رکھے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بدھ کو کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے نوبیل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی کوکینیڈا کی اعزازی شہریت دیدی۔ملالہ یوسف زئی جب ہائوس آف کامن پہنچیں تو وزیراعظم جسٹن ٹروڈوسمیت تمام ارکان نے کھڑ ے ہو کرملالہ کیلئے تالیاں بجائیں۔

(جاری ہے)

ملالہ یوسف زئی نے کینیڈین پارلیمنٹ میں بسم اللہ سے اپنے خطاب کا آغاز کیا اور کہاکہ میری دعا ہے کہ کینیڈا تمام لوگوں کے لیے اپنے بازو کھلے رکھے،ہمسایہ ملک امریکا کو بھی کینیڈا کی پیروی کرنی چاہیے۔

ملالہ یوسف زئی نے کہاکہ اگرکوئی بندوق اٹھا کر دہشت گردی کرتا ہے تو وہ مسلمان نہیں رہتا،دہشت گرد میرے مذہب کے نمائندے نہیں ہیں۔ملالہ نے کہاکہ ملالہ فانڈیشن کا نیا سی ای او کینیڈین شہری ہے جو بطور ریفیوجی کینیڈا آیا تھا۔کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھاکہ تعلیم کی طاقت سے دنیا تبدیل ہو سکتی ہے۔