ملالہ یوسف زئی کی کنیڈا کی پارلیمنٹ میں آمد ، کنیڈین وزیر اعظم سمیت تمام اراکین نے تالیاں بجا کر استقبال کیا

دہشت گرد میرے مذہب کے نمایندے نہیں ہیں، اگرکوئی بندوق اٹھا کر دہشت گردی کرتا ہے تو وہ مسلمان نہیں رہتا، شہریت دینے پر کنیڈا حکومت کی مشکور ہیں ، کنیڈین پارلیمنٹ میں خطاب ملالہ یوسفزئی پاکستان کی بہادربیٹی ہے جس نیتمام لوگوں کواندھیرے میں روشنی دکھائی ،ہم ملالہ کوکینیڈاکے نئی شہری کی حیثیت سے خوش آمدیدکہتے ہیں ، کنیڈین وزیر اعظم

بدھ 12 اپریل 2017 23:55

ملالہ یوسف زئی کی کنیڈا کی پارلیمنٹ میں آمد ، کنیڈین وزیر اعظم سمیت ..
اوٹاوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2017ء) اقوام متحدہ میں امن کی سفیر ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ دہشت گرد میرے مذہب کے نمایندے نہیں ہیں، اگرکوئی بندوق اٹھا کر دہشت گردی کرتا ہے تو وہ مسلمان نہیں رہتا،بے گناہ کو قتل کرنے والا مسلمان نہیں ہوسکتا۔ بدھ کے روز ملالہ یوسف زئی نے کنیڈا کی پارلیمنٹ کا دورہ کیا اور کنیڈا کی پارلیمنٹ میں خطاب بھی کیا ، پارلیمنٹ پہنچنے پر کنیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سمیت تمام ارکان کاکھڑے ہوکرملالہ یوسف زئی کو خراج تحسین پیش کیا۔

ملالہ یوسف زئی کینیڈین پارلیمنٹ میں بسم اللہ سے اپنے خطاب کا آغاز کیا اور کہا کہ ملالہ فاؤنڈیشن کا نی ا سی ای او کینیڈین شہری ہے جو بطور ریفیوجی کینیڈا آیا تھا،میری دعا ہے کہ کینیڈا تمام لوگوں کے لیے اپنے بازو کھلے رکھے، ہمسایہ ملک امریکا کو بھی کینیڈا کی پیروی کرنی چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر انسانیت کیلیے کام کرنا ہے، ہرلڑکی کو معیاری تعلیم کی فراہمی میرا مشن ہے، تعلیم نسواں،مہاجرین اورامن کی حمایت کرنیوالوں کی شکرگزارہوں،تعلیم کے ذریعے دنیا کو تبدیل کیاجاسکتاہے،دنیا کو تبدیل کرنے کیلئے لڑکیوں کو تعلیم دلانا ہوگی،کسی معاشرے کوتبدیل کرنے کیلئے کوششوں میں خواتین کی شرکت ضروری ہے۔

ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ شانداراستقبال پرکینیڈا کے عوام کی مشکورہوں،کینیڈاکی اعزازی شہریت ملنے پرکینیڈین حکومت اورعوام کی مشکور ہوں، اس موقع پر کنیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ ملالہ یوسفزئی پاکستان کی بہادربیٹی ہے، ملالہ نے بچوں کی تعلیم کا بیڑہ اٹھاکر اعزاز کمایا، ملالہ نے تمام لوگوں کواندھیرے میں روشنی دکھائی ہے،ہم ملالہ کوکینیڈاکے نئی شہری کی حیثیت سے خوش آمدیدکہتے ہیں۔