عزیر بلوچ کے بعد ایم کیو ایم کے سعید بھرم کے ایرانی خفیہ ایجنسیوں سے تعلقات کا انکشاف

muhammad ali محمد علی بدھ 12 اپریل 2017 22:27

عزیر بلوچ کے بعد ایم کیو ایم کے سعید بھرم کے ایرانی خفیہ ایجنسیوں سے ..
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12اپریل2017ء) عزیر بلوچ کے بعد ایم کیو ایم کے سعید بھرم کے ایرانی خفیہ ایجنسیوں سے تعلقات کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کالعدم لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو گزشتہ روز پاک فوج کی جانب سے تحویل میں لے لیا گیا تھا۔ عزیر بلوچ پر غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں سے روابط کا الزام ہے۔

(جاری ہے)

عزیر بلوچ کی گرفتاری کے بعد اب ایم کیو ایم کے متحرک کارکن سعید بھرم کے حوالے سے بھی تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کے کارکن سعید بھرم کے بھی ایرانی خفیہ ایجنسیوں اور بھارتی خفیہ ایجنسی را سے تعلقات تھے۔ سعید بھرم تواتر سے کراچی میں ایرانی و بھارتی خفیہ ایجنسیوں کے جاسوسوں سے ملاقات کرکے انہیں تعاون فراہم کرتا رہا ہے۔ جبکہ ایم کیو ایم کے کئی رہنما بھی اس معاملے میں ملوث ہیں۔