وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے سی پیک سمیت تمام منصوبوں کیلئے خصوصی سیکیورٹی فورس کے قیام کی منظوری دیدی

بدھ 12 اپریل 2017 23:52

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے سی پیک سمیت تمام منصوبوں کیلئے خصوصی سیکیورٹی ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اپریل2017ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے پاک چین اقتصادی راہداری سمیت تمام منصوبوں کے لئے خصوصی سیکیورٹی فورس کے قیام کی منظوری دے دی ۔ بدھ کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سیکیورٹی فورس کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خصوصی سیکیورٹی فورس 4200 جوانوں پر مشتمل ہو گی ۔

تنصیبات اور سرمایہ کاروں کی حفاظت یقینی بنائی جائے گی ۔ وزیر اعلیٰ نے حکام کو پاک فوج کے سیکیورٹی ڈویژن سے قریبی رابطی یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئی فورس کو پولیس کے ریپڈ رسپانس فورس کی طرز پر منظم کیا جائے گا ۔ بیجنگ میں آئندہ ہفتے روز نو میں سیکیورٹی پلان کا خاکہ پیش کریں گے ۔ …(م د+ار)

متعلقہ عنوان :