پاکستان اور چین ثقافتی تاریخی اور روایتی تعلقات میں بندھے ہوئے ہیں ،دونوں ملکوں کے درمیان مثالی تعلقات گزشتہ کئی دہائیوں پر محیط ہیں ، وزیر اعظم کی قیادت میں دو طرفہ تعلقات نئی وسعتوں اور بلندیوں کو چھو رہے ہیں ، وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ دونوں ملک دوستی کی نئی مثال بن رہے ہیں‘وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کابیان

بدھ 12 اپریل 2017 23:52

پاکستان اور چین ثقافتی تاریخی اور روایتی تعلقات میں بندھے ہوئے ہیں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اپریل2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین ثقافتی تاریخی اور روایتی تعلقات میں بندھے ہوئے ہیں ،دونوں ملکوں کے درمیان مثالی تعلقات گزشتہ کئی دہائیوں پر محیط ہیں ، وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں دو طرفہ تعلقات نئی وسعتوں اور بلندیوں کو چھو رہے ہیں ، وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ دونوں ملک دوستی کی نئی مثال بن رہے ہیں ۔

بدھ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین دوستی کے عظیم رشتے میں جڑے ہو ئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین ثقافتی تاریخی اور روایتی تعلقات میں بندھے ہوئے ہیں ۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مثالی تعلقات گزشتہ کئی دہائیوں پر محیط ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں دو طرفہ تعلقات نئی وسعتوں اور بلندیوں کو چھو رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ دونوں ملک دوستی کی نئی مثال بن رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ پورے خطے کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ چین دنیا کی بڑی اور ابھرتی ہوئی معیشت ہے ۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ اقتصادی راہداری کا منصوبہ دو ملکوں کے درمیان معاہدہ نہیں بلکہ خطے کی ترقی کا سنگ میل ہے۔واضح رہے کہ تفصیلات کے مطابق چین کے ڈائریکٹر انفارمیشن آفس آف سٹیٹ کونسل (وزیراطلاعات) " جیانگ ڑیانگ وا" پاکستان کے دورہ پر پہنچ رہی ہیں اعلیٰ سطح کا وفد بھی ان کے ہمراہ ہو گا ۔ وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب آج رات ائر پورٹ پر معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کریں گی…(م د +ار)