بھارتی جاسوس کی سزا پر عملدرآمد کے حوالے سے پاکستان بین الاقوامی سطح پر اپنا دفاع کرے گا ،ْامیر حیدر خان ہوتی

ملک میں برابری کی بنیاد پر ترقیاتی کام کروائے جائیں تو عوام کے مسائل کسی حد تک کم ہو سکتے ہیں ،ْمیڈیا سے گفتگو

بدھ 12 اپریل 2017 23:42

بھارتی جاسوس کی سزا پر عملدرآمد کے حوالے سے پاکستان بین الاقوامی سطح ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2017ء) سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا و رکن قومی اسمبلی امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ بھارتی جاسوس کی سزا پر عملدرآمد کے حوالے سے پاکستان بین الاقوامی سطح پر اپنا دفاع کرے گا ،ْملک میں برابری کی بنیاد پر ترقیاتی کام کروائے جائیں تو عوام کے مسائل کسی حد تک کم ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی جاسوس ملک میں دہشت گردی و قومی سلامتی کیخلاف کام کرتا رہا ہے، کلبھوشن نے خود ان تمام حرکات کا اعتراف کیا پھر قانون کے مطابق عدالت نے اسے سزا سنائی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایٹمی قوت ہے، بین الاقوامی سطح پر بھارتی جاسوس کی سزا کے حوالے سے اپنا دفاع کرے گا، ایسا نہیں ہو سکتا کہ ایک مجرم ملک میں دہشت گردی کا اعتراف کرے تو اس کو چھوڑ دیا جائے ممکن نہیں، پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے، کسی کی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں برابری کی بنیاد پر ترقیاتی کام کروائے جائیں تو عوام کے مسائل کسی حد تک کم ہو سکتے ہیں۔