حامد سعید کاظمی کی آصف زرداری سے ملاقات

ملک کی سیاسی صورتحال اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال

بدھ 12 اپریل 2017 21:58

حامد سعید کاظمی کی آصف زرداری سے ملاقات
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2017ء) سابق وفاقی وزیر سید حامد سعید کاظمی نے زرداری ہائوس اسلام آباد میں پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ سید حامد سعید کاظمی نے آصف علی زرداری کو پنجاب خاص طور پر جنوبی پنجاب کی سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا اور خاص طور پر انہوں نے آصف علی زرداری کی ملتان میں ان کی رہائش گاہ پر آمد پر شکریہ ادا کیا۔