احمدی نژاد کی سپریم لیڈر کی تجویز کے برخلاف رواں سال مئی میں ہونے والے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کیلئے درخواست جمع

بدھ 12 اپریل 2017 20:26

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2017ء) ایران کے سابق صدر احمدی نژاد نے سپریم لیڈر کی تجویز کے برخلاف رواں سال مئی میں ہونے والے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کے لیے درخواست جمع کرادی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق الیکشن حکام احمدی نژاد کے کاغذات کی جانچ پڑتال کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ احمدی نژاد نے اس سے قبل کہا تھا کہ وہ سپریم لیڈر کی ہدایت پر صدارتی انتخاب میں حصہ نہیں لے رہے ہیں۔

احمدی نژاد 2013 میں عہدے کی مدت مکمل کرنے کے بعد الگ ہوئے تھے جس کے بعد حسن روحانی ایران کے ساتویں صدر بن گئے تھے۔

(جاری ہے)

احمدی نژاد نے اپنے دور صدارت میں امریکا کے خلاف سخت موقف اختیار کرتے ہوئے اپنے جوہری تنصیبات کے حوالے سے کوئی معاہدہ نہیں کیا جبکہ امریکا کے سخت حریف وینزویلا کے سابق صدر کا برملا ساتھ دیتے رہے۔بعد ازاں حسن روحانی نے امریکا سمیت مغربی قوتوں سے مذاکرات کیے اور جوہری قوت کے حوالے سے معاہدوں پر دستخط کرلیے جس کے بعد ایران پر عائد تجارتی پابندیاں نرم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔حسن روحانی نے امریکا کے سابق صدر باراک اوباما کی انتظامیہ سے مذاکرات کیے تھے اور طویل عرصے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات میں نرمی آئی تھی۔

متعلقہ عنوان :