لاپتاافراد:حکومت کی خاموشی شکوک وشبہات بڑھارہی ہے،خورشیدشاہ

حکومتی دہشتگردی کےآگے نہیں جھکیں گے،حکومت نےجواب نہ دیاتوایوان کی کاروائی کابائیکاٹ جاری رکھیں گے۔اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 12 اپریل 2017 17:35

لاپتاافراد:حکومت کی خاموشی شکوک وشبہات بڑھارہی ہے،خورشیدشاہ
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12اپریل2017ء) : اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی سیدخورشیدشاہ نے کہاہے کہ لاپتاافرادسے متعلق حکومت کی خاموشی شکوک وشبہات بڑھارہی ہے،حکومتی دہشتگردی کے آگے نہیں جھکیں گے،حکومت نے جواب نہ دیاتوایوان کی کاروائی کابائیکاٹ جاری رکھیں گے۔انہوں آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کوصرف پیپلزپارٹی سے تعلق کی وجہ سے اٹھایاگیا۔

حکومت بتائے لاپتاکیے گئے لوگوں کاقصورکیاتھا۔

(جاری ہے)

خورشیدشاہ نے کہا کہ پارلیمنٹ بھی آئینی اختیارات کے تحت چلتی ہے۔حکومت جواب دیے بغیربچانہیں سکتی،کل تک جواب نہ دیاگیاتوبائیکاٹ جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ بتادیاگیاکہ آئین کی کوئی حیثیت نہیں،ملک میں آئین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔آئیں کی شق کے مطابق کسی بھی لاپتاکیے گئے شخص کو24گھنٹوں میں قانون کے سامنے پیش کیاجاناچاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہی پارٹی کے  3 افرادکوملک کے مختلف حصوں سے کیوں اٹھایاگیا۔ان افراد کا کیا قصور تھا؟