پاناما قومی سطح کا معاملہ ہے، اس لئے عدالت وقت لے رہی ہے،نواز شریف کے جانے سے جمہوریت مضبوط ہوگی، قومی اسمبلی میں ن لیگ کے پاس عددی اکثریت ہے ،نیا وزیر اعظم لانا ان کا حق ہے

پیپلزپارٹی کے سینئررہنما وسابق گورنرپنجاب لطیف کھوسہ کی ملتان میں میڈیاسے گفتگو

بدھ 12 اپریل 2017 17:35

پاناما قومی سطح کا معاملہ ہے، اس لئے عدالت وقت لے رہی ہے،نواز شریف کے ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اپریل2017ء) پیپلزپارٹی کے سینئررہنما وسابق گورنرپنجاب لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ پاناما قومی سطح کا معاملہ ہے، اس لئے عدالت وقت لے رہی ہے،لوگ کہتے ہیں پاکستان میں کچھ محفوظ نہیں چلیں فیصلہ تو محفوظ ہے۔پاناما کا فیصلہ متفقہ نہیں ہوگا اختلافی نوٹس بھی آئیں گے۔

(جاری ہے)

ملتان ہائیکورٹ بار میںپیپلزلائرزفورم کی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ کا کہنا تھاکہ پاناما کا راز افشاں کرنے والے صحافیوں کو بین الاقوامی ایوارڈ ملنا خبر کے مستند ہونے کا ثبوت ہے،نواز شریف کے جانے سے جمہوریت مضبوط ہوگی، قومی اسمبلی میں ن لیگ کے پاس عددی اکثریت ہے ،نیا وزیر اعظم لانا ان کا حق ہے،انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ریاستی اداروں کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کیا ۔

ایف آئی ای, نیب اور ایف بی آر نے سپریم کورٹ میں ہاتھ کھڑے کردیئے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے 24ویں ترمیم کا مسودہ قومی اسمبلی میں داخل کردیا ہے ،, ترمیم کے ذریعے آرٹیکل 184/3میں تبدیلی کرکے حکومت فیصلے کے خلاف اپیل کا حق لینا چاہتی ہی, ترمیم کے بعد حکومت بینچ کے فیصلے کو لاجر بینچ میں چیلنج کرسکے گی۔